Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کا دورہ پشاور پر شوکت خانم اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم، آئی سی یو کا افتتاح

وزیراعظم کا دورہ پشاور پر شوکت خانم اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم، آئی سی یو کا افتتاح
August 6, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دورہ پشاور پر شوکت خانم اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا، نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح ہونے پر خوش ہوں، شوکت خانم اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، اسپتال میں پشاور سمیت خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔