Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کا دورہ میانوالی، ایک پودے کی آبیاری کیلئے کئی درخت قربان

وزیراعظم کا دورہ میانوالی، ایک پودے کی آبیاری کیلئے کئی درخت قربان
February 18, 2020
میانوالی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی پر ایک پودے کی آبیاری کیلئے کئی درخت قربان کردیئے گئے۔ ایک پودے کیلئے کئی درختوں کو قربان کردیا گیا، وزیراعظم کے دورے کے لیے میانوالی شہر کی انتظامیہ نے انوکھا اقدام اٹھالیا۔ وزیراعظم عمران خان دورہ میانوالی کے موقع پر اسٹیج، پارکنگ اور ہیلی پیڈ کیلئے جگہ بنانے کے لیے کئی درختوں کو کٹوادیا گیا۔ وزیراعظم اسی جگہ ایک پودا لگائیں گے۔