Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کا دورہ بحرین مکمل، پاکستان اور بحرین کے درمیان تین ایم او یوز پر دستخط ہوئے

وزیراعظم کا دورہ بحرین مکمل، پاکستان اور بحرین کے درمیان تین ایم او یوز پر دستخط ہوئے
December 16, 2019
 منامہ (92 نیوز) وزیراعظم کا دورہ بحرین مکمل ہو گیا۔ دورے میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تین ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین کے دوران ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بحرین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، ہائیر ایجوکیشن، سائنٹیفک ریسرچ، اسپورٹس، میڈیکل سائنسز کے شعبوں پر ایم او یوز طے پائے۔ عمران خان نے بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دورہ مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔  وزیراعظم ، دورہ ، بحرین ، مکمل، پاکستان ، بحرین ، ایم او یوز ، دستخط وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ اور سوئس حکومت کے اشتراک سے پہلے گلوبل ریفیوجیز فورم میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر، جرمن، ایتھوپیا، کوسٹاریکا کے سربراہان بھی فورم کا حصہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم مسلسل 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کا معاملہ پیش کریں گے۔ مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے تجربات، اپنی رائے اور جدوجہد سے آگاہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جنیوا میں قیام کے دوران عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ آفیشلز سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔