Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کوایک اور چانس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ 92 نیوز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ٹیم میں شامل کھلاڑی سنبھل کر کھیلیں،وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کو واضح ہدایات جاری کردیں۔ برطرف وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو ایک اور چانس دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ 92 نیوز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی ہے، برطرف وزراء کو ایک موقع دے کر ایک بار پھر ٹیم کومضبوط کریں۔ عمران خان نے محمود خان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار بھی کردیا، کہا کہ برطرف وزراء کو بتا دیا، آپ کو چیلنج کرنا مجھے چیلنج کرنا ہے، آپ کو بااختیار وزیراعلیٰ سمجھتا ہوں، کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا۔