Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم کا حکومت کیخلاف سازش پر فضل الرحمٰن کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزیراعظم کا حکومت کیخلاف سازش پر فضل الرحمٰن کیخلاف کارروائی کا اعلان
February 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا، حکومت کیخلاف سازش پر فضل الرحمٰن کیخلاف کارروائی کرینگے، مولانا نے اعتراف کیا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے۔ یہ غداری ہے، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کوئی تنائو نہیں، فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیا میری ذات پر اٹیک کرے تو کوئی مسلئہ نہیں، جب ملک پر اٹیک کرتا ہے تو مسلئےہوتے ہیں، حکومت میں انتخابی قوانین نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹ انتخابات میں پیسوں کا استعمال روکنے کیلئے شو آف ہینڈ کا قانون لارہے ہیں، فیصلہ کرلیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت سمیت کسی بھی ادارے کے امور میں مداخلت نہیں کررہی، کرپٹ لوگوں سے ریکوئری کرنا ہمارا عدالتوں اور احتساب کے اداروں کا کام ہے، بطور وزیراعظم مجھے جعلی خبر پر پیمرا سے انصاف نہیں ملا۔ عمران خان بولے کہ جو تنخواہ ہے اسی پر گزارہ کررہا ہوں، دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، معاشی طور پر بدحالی میں گزشتہ دس سال کا بہت بڑا کردار ہے۔ زرداری اور نوازشریف کے دور میں ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوئی، اپوزیشن ہمیں کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی، اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی دکان بند ہو جائے گی اور جیل چلیں جائیں گے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پہلے دن سے اپوزیشن شور مچارہی ہے، عمران خان کرنٹ اکائونٹ خسارہ 19.5 سے کم کرکے 2.5 ارب ڈالر تک لے آئے ہیں، وزیراعظم ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوجاتا، ن لیگ نے جنتے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے وہ دو دن کیلئے تھے، سعودی عرب، چین، یو اے ای نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے مدد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چلینج ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے دور میں بجلی کے مہنگے کنٹریکٹ کیے گئے، آٹا، چینی، گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کردی، دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے، آدھی قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے۔