Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا ترکی کے صدراوروزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

وزیراعظم کا ترکی کے صدراوروزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا ترکی کے  صدر  اور  وزیراعظم  کو ٹیلی فون، وزیراعظم نے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے بھی ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انتخابات میں پارٹی کی شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کا ترکی کے  صدر رجب  طیب  اردگان اور  وزیراعظم احمد  داؤد  اوغلو کو ٹیلی   فون وزیراعظم  نے  عام  انتخابات میں  جسٹس اینڈ  ڈویلپمنٹ  پارٹی کی  شاندار کامیابی پر  ترک  قیادت کو مبارک باد دی ہے ۔ دوسری طرف  صدر ممنون  حسین کا بھی ترک  ہم  منصب کو  فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔