Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائے گا ، فردوس عاشق

وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائے گا ، فردوس عاشق
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور قانون ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ پر حکومتی رد عمل سامنے آ گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں، ان کا بھانجا ہو یا کوئی بھی ہو قانون ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائے گا۔ حکومتی مؤقف آپ نے دیکھ لیا ۔اب عوام  کے ذہنوں میں اٹھتے سوال بھی  سن لیجیے ۔ لوگوں حکومت خصوصاً وزیراعظم  عمران خان سے سوال کر رہے ہیں کہپی آئی سی میں توڑ پھوڑ کرنیوالے حسان نیازی گرفتار کب ہوں گے۔ ؟ فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسان نیازی کا نام ایف آئی آر میں کیوں نہیں ڈالا۔؟