Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو فون ، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ‏

وزیراعظم  کا بھارتی ہم منصب کو فون ، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ‏
May 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی ہم منصب سے جنوبی ایشیا میں امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے پھر  مذاکرات اور مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وزیر اعظم نے  نریندر مودی سے گفتگو میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام  کیلئے  مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے ٹویٹر پر بھی نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  نریندر مودی کی تقریب حلف برداری  تیس مئی کو ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا جارہا۔ تقریب میں روسی ،فرانسیسی صدور، ابوظہبی کے ولی عہد،بنگلا دیش،سری لنکا،اور اسرائیل کے سربراہوں کو مدعو کیا جائےگا۔