Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کا بلوچستان کیلئے ہیلتھ کارڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

June 1, 2021

زیارت (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کیلئے ہیلتھ کارڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ، بلوچستان کیلئے 700ارب روپے کا پیکیج دیا۔

زیارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہم نے بلوچستان کو اپنایا، اپنا سمجھا جو پہلے کی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جیسا پیسہ اب خرچ ہورہا ہے بلوچستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، بلوچستان میں طویل فاصلوں کی وجہ سے بڑی سڑکیں بنانا ممکن نہیں۔ یقین دلاتا ہوں اب بلوچستان میں صحیح معنوں میں ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ایف سی کے جوانوں نے آج شہادتیں دیں، میں ایف سی کے شہید جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا زیادہ پیسہ قرضوں کے سود میں چلا جاتا ہے، اس کے باوجود جتنا ممکن ہوسکا بلوچستان کے لیے فنڈز دیئے۔ ماضی کے ادوار میں جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح معنوں میں خرچ نہیں کیا جاسکا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی مخالفین نے کہنا شروع کردیا کہ حکومت ناکام ہوگئی، زیارت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے بولے،یہ کبھی کہتے ہیں 3ماہ میں حکومت گرا دیں گے، کبھی کچھ اور تاریخ دیتے ہیں، اپوزیشن مشکل میں پڑی ہوئی ہے، مجھے ان پر ترس بھی آتا ہے،جن کی عیدیں اور علاج باہر ہیں ان کو کیا پتہ کہ اللہ نے پاکستان کو کیا نعمتیں دی ہیں۔

وزیراعظم بولے کہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں، ہمارا ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے، اس سال جب گروتھ ریٹ کے فیگر 4 فیصد سے اُوپر آئئ تو اپوزیشن نے ماننے سے انکار کردیا۔ اگلے سال گروتھ ریٹ مزید اُوپر جائے گا، جب ہماری اگلی حکومت آئے گی تو ملک اور تیزی سے اوپر جائے گا۔

انہوں نے کہا، مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو ترقی دی، ان کے بعد آنیوالے شخص کو پیسہ باہر لے جانے کا شوق تھا، آج وہ جیل میں ہے اور ملائیشیا مشکل حالات میں ہے۔ مزید کہا کہ جن کی عیدیں اور علاج باہر ہوتے ہیں ان کو کیا پتہ کہ اللہ نے پاکستان کو کیا نعمتیں دی ہیں۔

عمران خان نے کہا، زیارت بھی سیاحت کا حب بن سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہم نے اپنے پچھلے دور حکومت میں سب سے تیزی سے غربت کم کی، وہاں انسانوں پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا، خیبرپختونخوا کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ سیاحت، دوسری چیز ہیلتھ کارڈ تھی۔ وہاں کی آدھی آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیا۔ کہا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے بھی تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے گاؤں دیہات میں پرائیویٹ اسپتالوں کا جال بچھ جائے گا۔ اگر آپ واقعی بلوچستان میں ترقی چاہتے ہیں آپ بھی سارے بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں۔

وزیراعظم نے کہا، یہاں گیس پائپ لائن بچھانے کے بجائے ایل پی جی کا پلانٹ لگانا زیادہ بہتر رہے گا، میں یقین دلاتا ہوں ہم اگلے مالی سال میں یہاں ایل پی جی کا پلانٹ لگائیں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بہت سی جگہوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سڑکیں بنا رہے ہیں۔ بلوچستان میں فاصلہ اتنا زیادہ ہے اور ٹریفک اتنی کم ہے کہ یہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی سڑکیں بنانا ممکن نہیں۔

زیارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہم نے بلوچستان کو اپنایا، اپنا سمجھا جو پہلے کی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جیسا پیسہ اب خرچ ہورہا ہے بلوچستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، بلوچستان میں طویل فاصلوں کی وجہ سے بڑی سڑکیں بنانا ممکن نہیں۔ یقین دلاتا ہوں اب بلوچستان میں صحیح معنوں میں ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ایف سی کے جوانوں نے آج شہادتیں دیں، میں ایف سی کے شہید جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا زیادہ پیسہ قرضوں کے سود میں چلا جاتا ہے، اس کے باوجود جتنا ممکن ہوسکا بلوچستان کے لیے فنڈز دیئے۔ ماضی کے ادوار میں جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح معنوں میں خرچ نہیں کیا جاسکا۔

وزیراعظم بولے کہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں، ہمارا ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے، اس سال جب گروتھ ریٹ کے فیگر 4 فیصد سے اُوپر آئئ تو اپوزیشن نے ماننے سے انکار کردیا۔ اگلے سال گروتھ ریٹ مزید اُوپر جائے گا، جب ہماری اگلی حکومت آئے گی تو ملک اور تیزی سے اوپر جائے گا۔

انہوں نے کہا، مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو ترقی دی، ان کے بعد آنیوالے شخص کو پیسہ باہر لے جانے کا شوق تھا، آج وہ جیل میں ہے اور ملائیشیا مشکل حالات میں ہے۔ مزید کہا کہ جن کی عیدیں اور علاج باہر ہوتے ہیں ان کو کیا پتہ کہ اللہ نے پاکستان کو کیا نعمتیں دی ہیں۔

عمران خان نے کہا، زیارت بھی سیاحت کا حب بن سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہم نے اپنے پچھلے دور حکومت میں سب سے تیزی سے غربت کم کی، وہاں انسانوں پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا، خیبرپختونخوا کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ سیاحت، دوسری چیز ہیلتھ کارڈ تھی۔ وہاں کی آدھی آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیا۔ کہا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے بھی تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے گاؤں دیہات میں پرائیویٹ اسپتالوں کا جال بچھ جائے گا۔ اگر آپ واقعی بلوچستان میں ترقی چاہتے ہیں آپ بھی سارے بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں۔

وزیراعظم نے کہا، یہاں گیس پائپ لائن بچھانے کے بجائے ایل پی جی کا پلانٹ لگانا زیادہ بہتر رہے گا، میں یقین دلاتا ہوں ہم اگلے مالی سال میں یہاں ایل پی جی کا پلانٹ لگائیں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بہت سی جگہوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سڑکیں بنا رہے ہیں۔ بلوچستان میں فاصلہ اتنا زیادہ ہے اور ٹریفک اتنی کم ہے کہ یہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی سڑکیں بنانا ممکن نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو بھی اوپر اٹھائیں گے، اس کے لیے ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام احساس پروگرام لارہے ہیں۔  نیاپاکستان ہاؤسنگ کا منصوبہ لے کر آئے ہیں، مزدور اور تنخواہ دار طبقہ اب اپنا گھر بناسکے گا۔ ہم گھر کے لیے بینکوں کے ذریعے پیسہ دے رہے ہیں۔ مزید بولے کہ، ہم نے بلوچستان کو 700ارب کا سب سے بڑا پیکیج دیا،عمران خانبلوچستان کے لیے جہاں بھی گنجائش نکلے گی ہم فنڈز دیں گے۔