Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون، کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو

وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون، کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو
August 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا۔ عمران خان نے کشمیر کی نازک صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم کے مابین مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔