Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا برآمد کنندگان کیلئے180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا برآمد کنندگان کیلئے180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
January 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کا کہناہےماضی میں ترقی کے بجائے مسائل کھڑے کئے گئےملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں سے پوچھ گچھ ہونی چاہئیے۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کےلئے ایک  سو اسی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں تجارت کےفروغ کےلئےتقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم ایک بارپھرسیاسی مخالفین پربرس پڑے سابق حکومتوں کوکھری کھری سناتےہوئےان کاکہناتھاکہ  ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ ملک مسائل کا شکار ہوا، وزیراعظم اس موقع پراپنی حکومت کی تعریف کرنانہ بھولےاورکہاکہ  اب ملک میں ہرجگہ اچھے اچھےکام ہو رہے۔ سی پیک کی وجہ سے کارخانے لگ رہے ہیں ۔ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بارپھردوہزاراٹھارہ میں  لوڈشیڈنگ کےخاتمے کی یقین دہانی کرا دی ساتھ ہی یہ بھی بتادیاکہ صرف لوڈشیڈنگ ہی ختم نہیں کریں گے،بجلی بھی سستی کریں گے۔ وزیراعظم نےاپنےخطاب میں میڈیاکاذکربھی چھیڑدیااورکہاکہ  میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتے لیکن بعض ٹی وی والےایسا ماحول نہ پیدا کریں کہ سب کچھ بُرا لگے۔