Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کا ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ کارکنوں اور کراچی میں بھتہ وصولی کی شکایت پر نوٹس

وزیراعظم کا ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ کارکنوں اور کراچی میں بھتہ وصولی کی شکایت پر نوٹس
December 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ کارکنوں اور کراچی میں بھتہ وصولی کی شکایت پر نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کو متعلقہ اداروں اور سندھ حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی، واضح کیا کہ، بھتہ وصولی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ہونے والی ملاقات کی اندورنی کہانی کا 92 نیوز نے پتہ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ، آپ کی ہدایت پر کئی لاپتہ کارکن واپس آچکے ہیں لیکن مزید کئی کارکن لاپتہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ مافیا سرگرم ہوچکا ہے، کراچی میں تاجروں کو بھتہ مافیا کی جانب سے دھمی آمیر پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر کی درخواست پر وزیراعظم نے ایم کیوایم پاکستان کے لاپتہ کارکنوں اور کراچی میں بھتہ وصولی کا نوٹس لیا۔

وزارت داخلہ کو متعلقہ اداروں او سندھ حکومت سے رابطہ کی ہدایت کردی۔ کہا کہ وزارت داخلہ بھتہ مافیا کے خلاف کاروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرے۔