Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ
July 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا سندھ کے سیاسی میدان میں خود اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا، شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے ملاقات کی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، وفاقی وزیر علی زیدی، شاہ محمود قریشی، سیف اللہ نیازی شریک تھے۔ ملاقات میں تحریک انصاف کو سندھ میں مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سندھ کے سیاسی میدان میں خود اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور رہنماؤں کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آئندہ ماہ سے تواتر کے ساتھ سندھ کے دورے کریں گے جبکہ اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے بھی کیے جائیں گے، جس کا شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے اندرون سندھ ہوں گے جس میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی پلان کا حصہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے متعلق عید کے بعد ایک بڑا اجلاس بلالیا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ عید کے بعد اجلاس میں سندھ ایڈوائزی کمیٹی نے نام بھی فائنل ہوں گے۔ وفاقی کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا پر اہم فیصلے بھی عید کے بعد ہوں گے۔