Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کا اپنی ذاتی زندگی بارے پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اپنی ذاتی زندگی بارے  پراپیگنڈہ کرنے  پر نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی ذاتی زندگی بارے گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر عمران خان نے نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو  10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیر اعظم نے  اپنی نجی زندگی کے خلاف  گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے نجم سیٹھی کے بیان کے متن پر مفصل مشاورت کی  اور 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ تیار کر کے جج کے روبرو جمع کروادیا ہے ۔ اس متعلق وکیل وزیراعظم کہتے ہیں جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جاسکتی۔ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہوگا۔ امید ہے موصوف فرار کی راہیں تلاش کرنے کی بجائے عدالت میں اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔