Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ
September 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم آج مظفرآباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جانے کا شیڈول طے کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ وزیراعظم ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے ۔ رہنما شہداء کے خاندانوں کے پاس جائیں ۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں ۔