Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کا اوکاڑہ میں معذور بچی کیساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس

وزیراعظم کا اوکاڑہ میں معذور بچی کیساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پیر کو سٹیزن پورٹل پر بچی کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ مقدمہ کےتفتیشی افسر نے کارروائی کرنے کی بجائے ان سے رشوت لی۔

وزیراعظم نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعظم عمران خان نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔