Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ،35 منٹ طویل گفتگو

وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ،35 منٹ طویل گفتگو
August 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 35 منٹ ‏طویل گفتگو کی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کاوشیں تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ایک مرتبہ پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر ‏ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ خطے میں امن کو ہرصورت برقرار رہنا ‏چاہیے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا 4 دن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسرا رابطہ ‏ہواہے۔دوبارہ رابطےمیں گفتگو کا دورانیہ 35 منٹ رہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل ‏کیلئے کاوشیں تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ ‏ خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے امریکی صدر کاکہناتھا کہ اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے ‏اور خطے میں امن کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ ‏ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ ‏سہیل محمود بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 16 اگست کو بھی گفتگو ہوئی تھی، ‏جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا تھا۔