Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کا افغان صدارتی محل پہنچنے پر پُرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعظم کا افغان صدارتی محل پہنچنے پر پُرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
November 19, 2020
کابل (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں، کابل میں افغان صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو افغان فورسز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے اپنی کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ون آن ون ملاقات ہوگی، پاک افغان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔