Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورنا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کر کے  صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اسپیکر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعظم نے اسپیکر اسد قیصر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسد قیصر نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کے باعث پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ امید ہے چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔