Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کا اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

وزیراعظم کا اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
October 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے پناہ گاہ میں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ سہولیات کا جائزہ لیا اور پناہ گزینوں کیساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، سینیٹر فیصل جاوید، ثانیہ نشتر اور عون عباس ہمراہ تھے۔ وزیراعظم ، اسلام آباد ، پناہ گاہ کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ ، 92 نیوز وزیر اعظم عمران خان کا پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں موجود لوگوں سے بات چیت کی اور ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ کے عملے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ وزیراعظم ، اسلام آباد ، پناہ گاہ کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ ، 92 نیوز اس موقع پر وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری پناہ گاہوں کو بند نہ کیا جائے ان کا معیار بڑھایا جائے۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں موجود مستحقین کی ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مخیر حضرات جتنا بھی پیسہ دیں اس کا آڈٹ ہونا چاہئے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔