Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کا اسلام آباد میں بنائے گئے کورونا آئسولیشن مرکز کا دورہ

وزیراعظم کا اسلام آباد میں بنائے گئے کورونا آئسولیشن مرکز کا دورہ
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بنائے گئے کورونا آئسولیشن مرکز کا دورہ کیا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ بنے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کورونا آئسولیشن سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے، معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چینی سفیر بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں گئے، انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پرمشتمل ہے جبکہ آئسولیشن ہسپتال اور متعدد امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔