Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم کا ترکی میں جانی نقصان پراظہارافسوس

وزیراعظم کا ترکی میں جانی نقصان پراظہارافسوس
January 1, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے نیوایئرنائٹ پر ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کےساتھ ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے استنبول میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات استنبول کے نائٹ کلب پر دہشت گردانہ حملے میں پینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔