Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کا احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کرسکے، وزیر اعظم کسی سابق کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیزراجہ پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے مضبوط اُمیدوار ہیں۔