Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، ذرائع کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں، جبکہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں وزیرمملکت کا ایک اور قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی، سردار اسرار ترین وزارت کیلئے مظبوط امیدوار ہیں، اسی طرح ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرعلی ظفر اور فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانےکا امکان ہے۔ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔