Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ، عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ، عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ روابط، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدرایمونئیل  میکرون سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ۔ وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلاً آگاہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم  نے بتایا تھا کہ  مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جن سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے ۔ کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے مشاورت کریں گے ۔ فرانسیسی صدر نے بھی مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیا ۔