Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
May 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 9 مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ محنت کشوں کی مشکلات کے باعث کیا۔ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر سے سب کچھ بند کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں لاک ڈاؤن کھولنا ہے لیکن عقل مندی کے ساتھ۔ صوبوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن میں آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر ابھی صوبوں کو خدشات ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ریلوے آپریشن اور اندرون ملک فضائی آپریشن بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بحال نہیں ہو گی۔ ملک بھر میں چھوٹی دکانیں صبح سے شام پانچ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے پندرہ جولائی تک بند رہیں گے۔