Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کا 2018میں  سندھ بھر پورمیں الیکشن لڑنے کا اعلان  

وزیراعظم کا 2018میں  سندھ بھر پورمیں الیکشن لڑنے کا اعلان  
March 14, 2017
کراچی (92 نیوز)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ لیگی کارکن آئندہ الیکشن کی تیاری کریں،2018 میں سندھ بھر سے بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کا دورہ کراچی، گورنر ہاوس میں بیٹھک لگالی، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی سے کشمور تک یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لیگی چیئرمین،وائس چیئرمین اور کارکنوں کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی کا امن بحال کیا، جس کی بدولت سب کو سازگار سیاسی ماحول میسر ہوا،امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا، کچرا وفاق کا مسئلہ نہیں، سندھ حکومت خود حل کرے۔ وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں،دو ہزار اٹھارہ میں سندھ بھر سے بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے۔