Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم پاناما لیکس کی دلدل میں پھنس چکے ہیں : خورشید شاہ

وزیراعظم پاناما لیکس کی دلدل میں پھنس چکے ہیں : خورشید شاہ
November 19, 2016

کندھ کوٹ (92نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر پاناما لیکس سے متعلق الزامات درست ہیں اور وہ خود کو بچانے کے لیے شہزادے کے خط کا سہارا لے رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما نے کہا وزیراعظم پاناما لیکس کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما محراب خان سہریانی کے انتقال اور پیپلزپارٹی تحصیل تنگوانی کے سابقہ صدر اسداللہ کھوسو کی بہن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے کندھ کوٹ پہنچے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیراعظم پر آف شور کمپنیز کے الزام کو درست قرار دے دیا۔

خورشید شاہ نے پاناما لیکس سے متعلق قطر کے شہزادے کا خط پیش کرنے کے اقدام کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ فرینڈلی اپوزیشن کے الزام کا دفاع کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ یہ محض غلط فہمی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کو نواز شریف حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرینگے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف ریٹائر ہو رہے ہیں۔