Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار، لاہور سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار، لاہور سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن
March 6, 2021

لاہور (92 نیوز) ارکانِ قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیے جانے پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا۔ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

لاہورمیں چیئرنگ کراس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعظم کے حق میں ریلی نکالی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ کارکنوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کی نظروں میں کل بھی سرخروتھے آج بھی ہیں۔

وزیر اعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ ملنے کی خوشی میں حلقہ این اے 127 میں جشن منایا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماء جمشید اقبال چیمہ کے مرکزی دفتر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

سیالکوٹ میں بھی اعتماد کے ووٹ پر جشن منایا گیا، کارکنوں نے کہا کہ کسی حالت میں بھی عمران خان کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔