Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا اشارہ دے دیا

وزیراعظم پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا اشارہ دے دیا
October 7, 2018
لاہور( 92 نیوز )وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کےپاس جانے کا اشارہ دے دیا  ، نیوز کانفرنس میں کہا کہ واپڈا، گیس، پی آئی اے، اسٹیل ملز سمیت تمام ادارے خسارے میں ہیں، ملک 28 ہزار ارب روپے کے قرضے میں ڈوبا ہے، خسارہ کم کرنے کیلئے قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہے، تبدیلی کے اثرات جلد نظر آئیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ  ملک  اربوں کا مقروض ہے ، تجربہ کار سیاستدانوں نے کہاں لا کر چھوڑا ہے ۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس  کی صدارت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ گیس میں 157 ارب روپے کا جبکہ پاور سیکٹر کا قرض  1200 ارب ہوگیا ہے  ، ملک پر 60 ہزار ارب کا قرض ہے،ملک کے حالات کے برے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ بیرونی قرض 60 ہزار ارب سے 95 ہزار ارب ہو گیا ہے، پاکستان کا قرض دس سال پہلے 6 ہزار ارب تھا، اگلے پانچ سال میں قرض چھ ہزار سے 15 ہزار ارب تک گیا،2013 سے 2018 تک  پاکستان کا قرض 28ہزار ارب تک پہنچ گیا۔