Friday, April 26, 2024

وزیراعظم ٹویٹر پر چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے

وزیراعظم ٹویٹر پر چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے
October 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا جادو سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا۔ ٹویٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے مائیکرو بلاکنگ پلیٹ فارم پر وزیراعظم کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پنا اضافہ ہوا ہے۔  وزیراعظم ، ٹویٹر ، چھٹے ، مقبول ترین ، رہنما رواں سال اپریل تک عمران خان ٹویٹر پر مقبول عالمی رہنماوں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھے اور انکے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ تھی لیکن کچھ ہی مہینوں میں ان کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگ گئی ہے۔