Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم وفاق کو مضبوط کریں ، اگر انہیں آزادکشمیر کی حکومت چاہیے تو پی پی دستبردار ہوجائیگی : خورشید شاہ

وزیراعظم وفاق کو مضبوط کریں ، اگر انہیں آزادکشمیر کی حکومت چاہیے تو پی پی دستبردار ہوجائیگی : خورشید شاہ
July 13, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وفاق کومضبوط کریں۔ آزادکشمیر کی حکومت چاہیےتو بتائیں۔پیپلزپارٹی دستبردار ہوجائیگی  نوازشریف مودی اور بھارت کو حالات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آزادکشمیر کے انتخابی امیدوار طارق سعید اوروزیربرقیات فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مسلسل ایک سال سے آزادکشمیر کے امور میں مداخلت کررہی ہے اگر نوازشریف کوآزاد کشمیر کی حکومت ہرصورت چاہئے تو بتائیں ہم دستبردار ہوجائینگے۔ خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کا الیکشن جیتنے کےلئے اپنائے گئے ہتھکنڈے افسوسناک ہیں لوگوں کو شہید کرکے الزام پیپلز پارٹی پر لگایا گیا وزیربرقیات فیصل راٹھور نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان کا نام ڈالنا بدنیتی ہے امید ہے انصاف ہوگا۔ قائد حزب اختلاف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قیادت کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے وفاقی حکومت کو آزادکشمیر میں ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں جن سے بھارت کو پاکستان پر انگلی اٹھانے کا موقع ملے۔