Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،شاہ محمود قریشی

وزیراعظم وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،شاہ محمود قریشی
December 8, 2018
ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، یہ پہلی حکومت ہے جس نے وزرا کو 100 روزہ کار کردگی کابینہ میں پیش کرنے کا کہا ہے ۔ ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو  اقوام متحدہ میں اٹھایا گیا ، آزادی رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی دل آزادی کی جائے ۔ مسلم امہ کی تنظیم نے بھی ہمارے موقف کو سراہا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   آج اقوام متحدہ کا نمائندہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے،ہم کسی کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔