Thursday, May 2, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، ضمنی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، ضمنی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے
September 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر  ضمنی انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے ۔ وزیر اعظم نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم خود چلانے کی ہدایت کر دی اور واضح پیغام دیا کہ حکومت کسی بھی حلقے میں انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گی ۔ وزیراعظم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے متاثرین اسلام آباد کے مسائل پر جلد تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدارت  اجلاس میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی  ۔ وزیراعظم نے تمام صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کے فروغ کیلئے تجاویز بھی طلب کر لیں ۔