Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نےبدنام زمانہ پلی بارگین قانون میں ترمیم کی تجویز منظورکرلی

وزیراعظم نےبدنام زمانہ پلی بارگین قانون میں ترمیم کی تجویز منظورکرلی
January 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سرکاری عہدید ار ہوں یا عوامی نمائندے کرپٹ افراد پر تاحیات پابندی ہوگی وزیراعظم نے بدنام زمانہ پلی بارگین قانون میں ترمیم کی تجویز منظور کرلی ، نیا آرڈیننس آج رات 12بجے سے نافذ العمل ہوگا وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں فوجی عدالتوں میں توسیع کےلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ کمپنیز آرڈیننس کو 32سال بعد تبدیل کیا جارہا ہےجس کے مطابق پاکستان سے باہر اثاثوں کو بھی ظاہر کرنا ہوگا کہتے ہیں وزیرا عظم کونیب کے پلی بارگین قانون میں ترمیم کی تجویز دی تھی جوانہوں نے منظور کرلی ۔ آرڈیننس کو پارلیمانی کمیٹی برائے نیب میں پیش کیا جائیگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کےلئے بھی آئین میں ترمیم کی ضرورت ہو گی ۔اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے۔ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ سوئس بینکوں سے ر قم کی واپسی آسان نہیں ہر فرد کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ معلومات سوئس حکومت کو دینا ہوگی وزیرقانون و انصا ف زاہد حامد کہتے ہیں عدالتی حکم کے مطابق کرپشن کی رقم وصول کی جائیگی۔