Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری دیدی
June 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری دیدی، وفاقی ہیلتھ ورکرز کو ایک بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ ذرائع کے موفاقی حکومت نے ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ وعدہ پورا کر دیا حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کی حوصلہ افزائی کے تحت کورونا ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے رسک الاؤنس کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت صحت کی سفارش پر رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔ رسک الاؤنس وفاقی ہسپتالوں میں کورونا ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کو ملے گا۔ وزارت صحت کے مطابق رسک الاؤنس وفاقی ہسپتالوں کے 3234 ملازمین کو ملے گا، ہیلتھ کئیر ورکرز کو رسک الاؤنس کی فراہمی کے لیے 480 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔