Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نے گیس بحران پر ہمارے لکھے خط کا جواب نہیں دیا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعظم نے گیس بحران پر ہمارے لکھے خط کا جواب نہیں دیا، وزیر اعلیٰ سندھ
January 12, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ گیس بحران پر وزیراعظم کو خط لکھا، وزیراعظم نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا۔

منگل کے روز سندھ اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صنعتکاروں کے حالات کو خراب کردیا ہے، گیس موجود اور ان کا حق ہے، مگر وفاقی حکومت صنعتوں کو نہیں دے رہی۔ گیس سندھ کے لوگوں کا حق ہے، وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔ پاور منسٹر کے ذریعے خط کے جواب میں ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال دیا گیا،

مرادعلی شاہ نے جی ڈی اے اور ایم کیوایم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ جی ڈی اے، ایم کیوایم عوامی مسائل پر کابینہ سے نکلیں۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں قربانی دینا پڑتی ہے۔ مجھے پتہ ہے آپ حکومت سے نہیں نکل سکتے۔ آپ کو چلانے والا کوئی اور ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا، مجھ پر تنقید کریں، مخالفین جتنی تنقید مجھ پر کرتے ہیں عوام کی خدمت کی اتنی ہمت ملتی ہے، کیا وفاقی حکومت کو غلط کام کرنے دوں؟، انہوں نے صرف کابینہ اجلاس کرنا اور وزیراعظم کوخوش کرنا ہے۔ اِس ملک کےغریبوں کا کچھ تو خیال کریں، بدانتظامی کی وجہ سے مہنگائی اور بجلی گیس نہیں مل رہی۔ جتنے کیس بنانے ہیں بناؤ۔