Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا
October 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا۔ عمران خان نے مسلم امہ کے سربراہان کو خط لکھ دیئے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطوط میں کہنا ہے کہ یہودیوں کی طرح ہولوکاسٹ کےخلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔ مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ مغرب مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کرے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1321401079947558915?s=20 انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔ مغرب میں حجاب پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ مساجد کو بند کیا جارہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیڈرز کو لکھے گئے خط میں اسلاموفوبیا کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا کہا ہے۔ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعث تشویش ہے۔