Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم نے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ  بورڈ کا اعلان کردیا
April 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے  14 اپریل سے تعمیراتی شعبے کو کھولنے کا اعلان کر دیا ،  وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ،  90فیصد ٹیکس معاف کرنے کابھی اعلان کیا گیا ، وزیر اعظم نے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ  بورڈ  بنانے کا اعلان کردیا ، کہا کہ ،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تعمیرات کے شعبے کو انڈسٹری کادرجہ دے رہے ہیں،  صوبوں کیساتھ ملکر سیلز ٹیکس کم کر رہے ہیں ، گھر کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ تعمیراتی شعبے  کیلئے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ اس سال تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کرنے والوں  سے پوچھا نہیں جائیگا آپ کے ذرائع کیا ہیں ، تعمیراتی صنعت  کیساتھ کئی اور شعبے بھی جڑے ہیں، سب سے بڑی ترجیح دیہاڑی دار کو روزگار دینا ہے،ہمیں اپنے لوگوں کو مشکل حالات سے بچانا ہے، پاکستان میں ایک طرف کورونا اور ایک طرف بھوک ہے، بھوک کے باعث لوگوں کی جانب کو خطرہ ہے، ریسٹورنٹ میں ٹیک اوے سیکٹر کھلا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں جہاں لوگ جمع ہوسکیں وہاں لاک ڈاؤن ہے،دیہاتوں میں  زرعی شعبے کو مکمل کھولا ہوا ہے، سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے، خوراک فراہمی میں رکاوٹ نہیں چاہتے، ووہان میں   کورونا  وائرس کو شکست کی کامیابی کا راز مکمل  لاک ڈاؤن ہے  لیکن ہمیں ڈر تھا کیا ہم اپنے غریب علاقوں میں کھانا پہنچاسکیں گے، اب دیکھیں  مخیر حضرات  کھانا لیکر غریبوں کے پاس لے کر جاتے ہیں تو ان پر حملہ ہوجاتا ہے ، کورونا بہت خطرناک ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کتنی تیزی سے وائرس پھیلے گا،برطانیہ کے وزیراعظم کو  بھی کورونا ہوگیا، کورونا سے ہم سب کو خطرہ ہے، عوام کو بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔