Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
November 21, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے 4مطالبات پر غور بھی ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں مختلف ممالک سے معاہدوں پر غور کیا جائیگا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات پر بھی غور کریگی ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔