Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نے کل جاتی امراء میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے کل جاتی امراء میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا
July 9, 2016
  لاہور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد  لندن سے لاہور پہنچ گئے انہوں نے   کل  جاتی امراءمیں پارٹی رہنماؤں کا  اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال  اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے مرکزی قائدین نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ہلکی پھلکی گفتگو کے بعد وزیراعظم نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل اتوار کے روز پارٹی رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں ٹی او آرز کی تشکیل، اپوزیشن کی جانب سے دھرنوں اور احتجاج کی کالیں دیئے جانے پر حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیراطلاعات پرویزرشید، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق، وزیرقانون زاہدحامد، مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق، احسن اقبال اور عابدشیرعلی کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لاہور میں چار روز قیام کریں گے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نوازشریف اتوار کی دوپہر قریبی عزیزوں کو ظہرانہ بھی دیں گی۔