Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم نے کشمور زیادتی کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس افسر اور انکی بیٹی کو سراہا

وزیراعظم نے کشمور زیادتی کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس افسر اور انکی بیٹی کو سراہا
November 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے کشمور زیادتی کے ملزم کو پکڑنے والے پولیس افسر اور انکی بیٹی کو شاباشی دی۔ اے ایس آئی محمد بخش کو سول ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1327498231090188288?s=20 وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ انہوں نے اے ایس آئی محمد بخش کو ٹیلیفون کیا اور کشمور زیادتی کیس کی تفصیلات معلوم کیں، اور کہا کہ شاندار بہادری پر انکو گلے ملنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ای ایس آئی محمد بخش برڑو کو جلد اسلام آباد بلانے کے لئے بھی کہا اور انہیں سول ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔ مزید کہا کہ تمام نقائص دورکرتے ہوئے آئندہ ہفتے ہم زنا بالجبر کیخلاف ایک سخت اور مجموعی قانون لا رہے ہیں۔ اِس سے قبل سندھ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ضلع کشمور میں کمسن بچی اور اِسکی والدہ کو زیادتی کا نشانے بنانے والے مرکزی ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رفیق مارا گیا تھا۔