Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے کسانوں کے لیے جلد خصوصی پیکیج جاری کرنے کی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے کسانوں کے لیے جلد خصوصی پیکیج جاری کرنے کی خوشخبری سنا دی
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کےلیے جلد خصوصی پیکیج جاری کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکٹریٹ اور کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں اورنگزیب کھچی نے وزیرِ اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع پر توجہ مرکوز کرکے ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔  کابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تجاویز تیار کر رہی ہے ۔ پیکج کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔