Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نے کراچی اور حیدر آباد کے لئے30ارب کے پیکج کا اعلان

وزیراعظم نے کراچی اور حیدر آباد کے لئے30ارب کے پیکج کا اعلان
August 13, 2017

کراچی (92نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کیلئے پچیس اور حیدر آباد کیلئے پانچ ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا، ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم  نے امن عامہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی وفود سے ملےناراض لیگی رہنما غوث علی شاہ کو منانے ان کے گھر بھی پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی کاطوفانی دورہ کیا۔ اجلاس،ملاقات اور مزار قائد پر حاضری دی۔

صحافیوں سے گفتگومیں عزم دہرایا کہ نوازشریف کے وعدوں اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا ،بولے ان کاوزیراعظم نوازشریف ہے، میڈیا سے گفتگو میں کہنے لگے نوازشریف نے طے کیا تھا کراچی کے لیے پچیس اورحیدرآبادکے لئے پانچ ارب روپے پیکج دینگے۔

اس سے پہلے امن وامان سے متعلق اجلاس میں واضح پیغام دیاکہ کراچی آپریشن جاری رہے گا،سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے متحدہ رہنماوں سے ملاقات کی اور ان پرواضح کردیاکہ ان کےمطالبات قانون کےمطابق حل  کریں گے ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں انہیں مشورہ دیاکہ وہ بلدیاتی نمائندوں سےتعلقات بہتربنائیں۔ وزیراعظم نے تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کی اورانہیں یقین دلایاکہ اقتصادی ترقی ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم میری ایڈلیٹ اسپتال گئے اورڈاکٹرروتھ فاؤکے انتقال پرتعزیت کی کہاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے طویل عرصے سےناراض لیگی رہنما غوث علی شاہ سے ان کے گھرجاکر ملاقات کی اور انہیں نوازشریف کا پیغام بھی پہنچایا۔کہاکہ آپکی خدمات قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پاکستان کے مزار  پربھی حاضری دی پھولوں کی چادرچڑھائی۔