Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو لاہور میں طلب کر لیا

وزیراعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو لاہور میں طلب کر لیا
July 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد پر وزیراعظم نے کابینہ کاخصوصی اجلاس لاہورمیں طلب کرلیا وزیراعظم اجلاس میں کابینہ کے ارکان کو کشمیرکےحوالے سے پاکستانی موقف پراعتمادمیں لیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے، کہ جمعہ کو گورنر ہاؤس لاہور میں کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں کشمیری عسکری کمانڈر برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد پیدا ہوانے والی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں حکومت کی نئی حکمت عملی طے کرنے کے لئے، وزیر اعظم نوازشریف کابینہ کو حکومت کے حالیہ  اقدامات اور مستقبل میں کی جانے والی حکمت عملی بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عوام اور حکومت کی جانب سے سخت موقف سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سفیروں کو اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے حالات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔