Friday, March 29, 2024

وزیراعظم نے کابینہ ارکان پر ایک سال میں تین سے زائد بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

وزیراعظم نے کابینہ ارکان پر ایک سال میں تین سے زائد بیرون ملک  دوروں پر پابندی لگادی
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے دوروں سے متعلق اہم فیصلہ  کرتے ہوئے کابینہ ارکان پر ایک سال میں تین سے زائد  بیرونی دوروں پرپابندی عائد کر دی ۔ ،وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پابندی سے مستثنٰی ہوں گے، کابینہ ارکان  پر ذاتی اسٹاف کو ساتھ لے جانے پر بھی  پابندی عائد کی گئی ۔فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا  ۔ وزیر اعظم  نے کابینہ ارکان  کو بیرونی دوروں میں پی آئی اے پرواز استعمال کرنے کا پابند کر دیا۔