Friday, May 10, 2024

وزیراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر کی منظوری دیدی
July 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نظرثانی شدہ سسٹم بھی منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظرثانی شدہ سسٹم منظور کرتے ہوئے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کرکٹ ٹیمیں رکھنے کے لئے سرکاری ڈیپارٹمنٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے گیارہ اداروں کو ہدایت نامہ بھیجوا دیا گیا ہے ۔ واپڈا، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل ،پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن کو بھی ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ پندرہ ریجنل ایسوسی ایشنز کو چھ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب سائودرن، سندھ، خیبر پختونخوا شامل ہیں جبکہ بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں نئے سیٹ اپ میں شامل ہیں۔