Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ چیلنج کرنیکی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ چیلنج کرنیکی منظوری دیدی
February 26, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم نے ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کی منظوری دے دی، پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اور ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

وزیراعظم سے این اے 75 سے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اور فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ڈسکہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو وزیراعلی عثمان بزدار کی انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن پر اجلاس ہوا، عمران خان نے بلدیاتی نظام پر مزید غور کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرقانون راجہ بشارت کی بھی ملاقات ہوئی۔

وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور عون چودھری بھی وزیراعظم سے ملے۔