Monday, September 16, 2024

وزیراعظم  نے پی ٹی آئی کےجلسے میں خواتین کی شرکت کو ہدف تنقید بنا کر ایک نیا محاذ کھول دیا

وزیراعظم  نے پی ٹی آئی کےجلسے میں خواتین کی شرکت کو ہدف تنقید بنا کر ایک نیا محاذ کھول دیا
April 29, 2017
اوکاڑہ (92نیوز)اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ٹی آئی کے  اسلام آباد میں جلسے میں خواتین کی شرکت کو ہدف تنقید بنا کر ایک نیا محاذ کھول دیا۔  جس پر ہر طرف سے ردعمل بھی سامنے آیا۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ نے اوکاڑہ میں میدان سجایا اور وزیراعظم نے پرجوش خطاب سے کارکنوں کا خون بھی خوب گرمایا ۔تاہم جوش خطابت میں پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں کچھ ایسا کہہ گئے کہ ہر طرف بھونچال آ گیا۔ وزیراعظم کے بیان پر سب سے پہلے بولے سید خورشید شاہ اور کلثوم نواز اور مریم کو گھر بٹھانے کی بات کر دی۔ مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی نے وزیراعظم کے بیان پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ اُمید نہیں تھی وزیراعظم ایسا کچھ کہہ سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی عائشہ گلہ لئی نے بھی وزیراعظم کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نے خواتین کی تذلیل کی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے  پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں  ریمارکس سے نیا محاذ کھل گیا ہے اور اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔