Friday, May 17, 2024

وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
January 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دن 10 بجے ہو گا۔ اجلاس میں ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ادھر مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کے پیغام ملنے کے بعد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پیغام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچایا ۔ آرمی ایکٹ میں ترامیم  کیلئے  حکومت نےقانون سازی کیلئے ن لیگ سے حمایت مانگی ہے ۔  پرویزخٹک، شبلی فراز اور اعظم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبرمیں ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں  ترامیم پر تبادلہ خیال کیا ۔ دوسری طرف آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے نون لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بل کی حمایت کر دی۔ حکومتی وفد نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرکے قانون سازی پر حمایت مانگی تھی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے آرمی چیف کے عہدے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے۔ رانا ثنا نے بھی تعاون کی تصدیق کر دی۔ حکومتی وفد کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی مثبت رہی۔